ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے حکومت سے ناراض پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا 92 نیوز نے کھوج لگا لیا
ملتان (92 نیوز) ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے حکومت سے ناراض پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا 92 نیوز نے کھوج لگا لیا۔
دو روز قبل لاہور میں ڈیرہ ڈویژن کے ارکان اسمبلی نے وزیراعظم سے ملاقات کی، ایم این اے خواجہ شیراز محمود، سید باسط سلطان بخاری، سردار نصر اللہ دریشک، سردار جعفر خان لغاری بھی ملاقات نہ کرنے والے ارکان میں شامل ہیں۔
سردار نصر اللہ دریشک کے بیٹے سردار حسنین دریشک سمیت دو رکن صوبائی اسمبلی بھی ملاقات سے غائب رہے، ذرائع کے مطابق ملاقات سے غائب رہنے والے ارکان مسلم لیگ ن سے رابطے ہیں۔