Monday, July 8, 2024

گلوکار علی ظفر کی 30 ہزار سے زائد سامعین کیلئے ٹوئٹر اسپیس سیشن کی میزبانی

گلوکار علی ظفر کی 30 ہزار سے زائد سامعین کیلئے ٹوئٹر اسپیس سیشن کی میزبانی
February 1, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) سوشل میڈیا پر منفی رجحانات اور غیر مہذب الفاظ کا استعمال معروف گلوکار علی ظفر نے 30 ہزار سے زائد سامعین کے لیے ٹوئٹر اسپیس سیشن کی میزبانی کی۔

گلوکار کی پہلی ٹویٹر اسپیس کا عنوان تھا "ہم کیا غلط کر رہے ہیں؟"، ٹویٹر سپیس سے کرکٹر وسیم اکرم، اسٹائلسٹ نبیلہ، ڈیزائنر حسن شہریار اور جنون بینڈ کے سلمان احمد نے بھی خطاب کیا، علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی اعظم جمیل نے بھی خطاب کیا۔

اعظم جمیل نے کہا لوگوں کو پتہ کہ وہ ٹویٹر پر کچھ بھی کہ دیں کبھی پکڑے نہیں جائیں گے انہوں نے مثال دی کہ لوگ پیسے چوری نہیں کرتے، وہ اسے گناہ سمجھتے ہیں لیکن سافٹ ویئر چوری کرتے ہیں کیونکہ جانتے ہیں کہ سافٹ ویئر چوری کرتے ہوئے نہیں پکڑے جائیں گے۔

نامور فیشن ڈیزائنر حسن شہریار نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ نوجوانوں میں بہت غصہ اور مایوسی ہے اور ان لوگوں پر حملہ آور ہوتی ہے جو ان کی ذاتی رائے سے متفق نہیں ہوتے۔

گلوکار علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی نے بحث میں لفظ "برداشت" کو "قبولیت" کے ساتھ تبدیل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لفظ برداشت کا کسی حد تک منفی مفہوم ہے، اگر آپ کسی چیز کو برداشت کر رہے ہیں تو آپ اسے سمجھ نہیں سکتے۔

نامور میوزک بینڈ جنون کے سلمان احمد نے کہا ہماری انا اس وقت تک مطمئن نہیں ہوتی جب تک ہم دوسرے کو غلط ثابت نہ کر دیں۔

اس سیشن میں علی ظفر نے اپنی بیوی عائشہ سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ ان سے شادی کرنا ان کی زندگی کا بہترین فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا 2018 میں جعلی اکاؤنٹس کی مدد سے ان کے خلاف ایک مہم چلائی گئی۔

سیشن کا اختتام پر علی ظفر نے اپنے مداحوں کے لیے کشور کمار کا اپنا پسندیدہ گانا سنایا۔