Monday, July 8, 2024

کینیڈا، اسلامو فوبیا کا نشانہ بننے والی پاکستانی فیملی کی تدفین کردی گئی

کینیڈا، اسلامو فوبیا کا نشانہ بننے والی پاکستانی فیملی کی تدفین کردی گئی
June 13, 2021

اونٹاریو (92 نیوز) کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو کے شہر لندن میں اسلامو فوبیا کا نشانہ بننے والی پاکستانی فیملی کی تدفین کردی گئی۔

نماز جنازہ میں پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ اور قونصل جنرل ٹورنٹو عبدالحمید سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

ہائی کمشنر نے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے تعزیتی پیغامات متاثرہ خاندان تک پہنچائے، شاہ محمود قریشی نے ٹیلی فون پر تعزیت بھی کی۔

کینیڈا کے کئی شہروں میں شہداء کی یاد میں ریلیاں نکالی گئیں، جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور پاکستانی خاندان سے اظہارِیکجہتی کیا۔