Monday, July 8, 2024

کورونا کے 7 ہزار 978 نئے کیسز رپورٹ، مزید 29 افراد انتقال کر گئے

کورونا کے 7 ہزار 978 نئے کیسز رپورٹ، مزید 29 افراد انتقال کر گئے
January 30, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 7 ہزار 978 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 29 افراد انتقال کر گئے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 12.46 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار ہوگئی۔

پنجاب بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2212 افراد موذی مرض کا شکار ہو گئے جبکہ 12 افراد موذی مرض کیخلاف جنگ لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔ پنجاب بھر میں اس وقت مثبت کیسز کی مجموعی شرح 9.0 فیصد ہے۔

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 2 مریض انتقال کر گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 1961 افراد متاثرہوئے جبکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی تاحکم ثانی بند کردی گئی، آن لائن کلاسز ہونگی۔

کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 21 اعشاریہ 67 فیصد ریکارڈ کی گئی، لاہور میں 19 اعشاریہ 30، اسلام آباد میں 14 اعشاریہ 77 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی میں مثبت کیسز کی شرح 16 اعشاریہ 07 جبکہ فیصل آباد میں 12 اعشاریہ 41 رہی۔

میر پور میں 13 اعشاریہ 77 فیصد، کوئٹہ 10 اعشاریہ 21، گلگت 19، ایبٹ آباد میں 12 اعشاریہ 73، مردان میں 16 اعشاریہ 74، صوابی میں 13 اعشاریہ 05 رہی۔