Monday, July 8, 2024

کورونا کی پانچویں لہر مزید 32 جانیں لے گئی، 5 ہزار 327 کیسز رپورٹ

کورونا کی پانچویں لہر مزید 32 جانیں لے گئی، 5 ہزار 327 کیسز رپورٹ
February 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کی پانچویں لہر مزید 32 جانیں لے گئی، 24 گھنٹے میں 5 ہزار 327 کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے مطابق مثبت شرح 9 اعشاریہ 65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گلگت میں سب سے زیادہ 27 فیصد کیسز مثبت آئے۔

کراچی میں مثبت شرح 23 اعشاریہ 3 اور حیدرآباد میں 17 اعشاریہ 8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پشاور میں 22 اعشاریہ پانچ، لاہور میں 13 اعشاریہ 05 اور اسلام آباد میں 12 اعشاریہ 07 فیصد ٹیسٹ مثبت رہے۔