Monday, July 8, 2024

کورونا کی پانچویں لہر، ایک روز میں مزید 21 اموات، 7 ہزار 48 نئے کیسز رپورٹ

کورونا کی پانچویں لہر، ایک روز میں مزید 21 اموات، 7 ہزار 48 نئے کیسز رپورٹ
January 31, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کی پانچویں لہر کے وار نہ رک سکے، ایک روز کے دوران مزید 21 اموات جبکہ 7 ہزار 48 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ پانچ تین فیصد رہی، 14 سو 23 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا سے سب سے زیادہ خیبر پختونخوا متاثر ہے۔ صوبے کے بڑے شہروں میں کورونا کیسز کی شرح 20 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔ پشاور میں کیسز مثبت آنے کی شرح 39.6 اور مردان میں 31 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

مظفرآباد میں کورونا کیسز کی شرح 27.4، کراچی میں 21.8 اور حیدر آباد میں11  فیصد ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں شرح 14.4 اور راولپنڈی میں 12.6  فیصد ہوچکی ہے۔ کوئٹہ میں بھی کیسز مثبت آنے کی شرح 12 فیصد سے تجاوز کر گئی۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 14.29 تک پہنچ گئی۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث مریضوں کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ این سی او سی نے عوام کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہداہت کی ہے۔