Monday, July 8, 2024

کراچی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد گرفتار

کراچی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد گرفتار
January 1, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی سپرہائی وے سبزی منڈی کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ شاہ لطیف ٹاؤن سے ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق پولیس ٹیم ڈکیتی کی اطلاع پر پہنچی، ملزموں نے دیکھتے ہی فائرنگ کردی، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

شاہ لطیف ٹاؤن سے ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد گرفتار

ادھر دوسری جانب شاہ لطیف ٹاؤن سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو دہشت گرد گرفتار کرلیا۔ ملزم افغانستان سے تربیت یافتہ اور کراچی میں تخریب کاری کے لیے آئے تھے۔

گرفتار دہشت گرد افغانستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دیگر تخریب کار کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم، پاسپورٹ، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر دستاویزات برآمد کرلی گئیں۔

ملزم رضا اللہ عرف ناصر نے تحریک طالبان پاکستان میں 2011 جبکہ حبیب نور عرف شیر حبیب نے 2008 میں ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی۔