Monday, July 8, 2024

کراچی میں کورونا اومیکرون ویرینٹ کے باعث پہلا مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی میں کورونا اومیکرون ویرینٹ کے باعث پہلا مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
January 1, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں کورونا اومیکرون ویرینٹ کے باعث پہلا مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

گلشن اقبال بلاک 7 کراچی میں اومیکرون کے 11 کیسز رپورٹ ہوئے، نوٹی فکیشن کے مطابق علاقے میں 14 جنوری تک پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ ہر شہری کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔ 

اسلام آباد میں اب تک 66، پنجاب میں 49 اومیکرون کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی درخواست کی ہے۔

ادھر دوسری جانب اومیکرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر سعودی عرب میں نئے ایس او پیز کا نفاذ کردیا گیا۔ ماسک نہ پہننے والے شخص کو ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق بار بار خلاف ورزی کرنے والے کو 1 لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔

بھارت میں اومی کرون کیسز کی تعداد 1400 سے زائد ہو چکی ہے۔ ریاست مہاراشٹرا کے 10 وزراء اور 20 ارکان اسمبلی کورونا کا شکار ہوگئے۔ امریکا، برطانیہ، اٹلی، یونان سمیت دیگر یورپی ممالک میں اومیکرون کے ریکارڈ کیسز سامنے آرہے ہیں۔