Monday, July 8, 2024

کراچی سرکلر ریلوے کی افتتاحی تقریب کل ہو گی

کراچی سرکلر ریلوے کی افتتاحی تقریب کل ہو گی
November 18, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی سرکلر ریلوے کی افتتاحی تقریب کل دن گیارہ بجے کراچی سٹی اسٹیشن پر ہو گی۔ پہلے مرحلے میں کراچی سٹی اسٹیشن سے پپری مارشلنگ یارڈ اسٹیشن تک ٹرین چلے گی۔ کراچی سٹی اسٹیشن سے پہلی سرکلر ریلوے ٹرین صبح 7 بجے روانہ ہو گی۔ ساڑھے 8 بجے پپری اسٹیشن پہنچے گی۔ ٹرین13 اسٹیشنوں پر چند منٹ کیلئے رکا کرے گی۔ دوسرے مرحلے میں سٹی اسٹیشن سے اورنگی تک 14 کلومیٹر ٹریک پر سرکلر ٹرین چلائی جائے گی جس کا آغاز 15 سے 30 دسمبر کے درمیان ہو گا ۔ کراچی کے شہریوں کو بھی سرکلر ریلوے کی بحالی کا بے چینی سے انتظار ہے لیکن50 روپے کرایہ بھی زیادہ قرار دے دیا ۔ اونگی ٹاؤن، منگھو پیر سمیت متعدد اسٹیشنز پر کام مکمل نہیں ہو سکا ۔ بجلی، پانی دستیاب نہیں، مسافروں کے بیٹھنے کے لیے انتظام نہیں۔ بائنڈری والز بھی زیر تعمیر ہیں اور لوپ لائنز بھی اب تک نہیں  ڈالی گئیں اور ٹکٹ گھر بھی تیار نہیں کیے جاسکے ۔