Monday, July 8, 2024

پی ایس ایل سیون، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

پی ایس ایل سیون، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
January 29, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 114 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے احسن علی 53 رنز بنا کر نمایاں  بلے باز رہے۔ کپتان سرفراز احمد دو رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ کراچی کنگز کی جانب سے محمد عمران نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کراچی کنگز کی پوری ٹیم نسیم شاہ کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت 113 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کپتان بابر اعظم 32 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

شرجیل خان 10، عامر یامین 20، جو کلارک 2، ٹام لیمونبی 3، محمد نبی صفر پر آؤٹ ہوئے، لیوس گریگری 5، محمد طحہ 6، محمد الیاس 7 رنز بنا سکے، عماد وسیم 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے نسیم شاہ نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سہیل تنویر نے 2، محمد حسنین، محمد نواز اور جمیز فلکنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔