Monday, July 8, 2024

پی ایس ایل سیون، ملتان سلطانز کی لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست

پی ایس ایل سیون، ملتان سلطانز کی لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست
January 29, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیون میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ملتان سلطانز نے 207 رنز کا مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں پر 19.4 اوورز میں 209 رنز بناکر حاصل کیا،ملتان سلطانز کی جانب سے اوپنر شان مسعود نے 50 گیندوں پر 83 جبکہ کپتان محمد رضوان نے 42 گیندوں پر 69 رنز کی اننگز تراشی۔ مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود 17 گیندوں پر 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ راشد خان اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پہلے کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے، لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان 76 رنز بنا کر نمایاں رہے، راشد خان نے 4 گیندوں پر 17 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی نے 3 جبکہ ڈیوڈ ویلی، عمران طاہر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔