Monday, July 8, 2024

پنجاب کے وسیع ترمیدانی علاقوں میں دھند، موٹرویز کے مختلف سیکشنز بند

پنجاب کے وسیع ترمیدانی علاقوں میں دھند، موٹرویز کے مختلف سیکشنز بند
February 1, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب کے وسیع ترمیدانی علاقوں میں دھند نے ڈیرے جما لئے، ٹریفک کی روانی متاثر جبکہ موٹرویز کے مختلف سیکشنز کو بند کر دیا گیا۔

پنجاب کے وسیع ترمیدانی علاقوں میں دھند نے ڈیرے جما لئے۔ لاہور اور گردونواح میں دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ پاکپتن، الہ آباد، سیالکوٹ، ظفر وال، قصور میں بھی شدید دھند ہے۔

دھند کے باعث موٹرویز کے مختلف سیکشنز کوبند کر دیا گیا، موٹروے پولیس کے مطابق ایم ٹوکوٹھوکر نیاز بیگ سے پنڈی بھٹیاں تک بند کیا گیا ہے۔ ایم تھری کو فیض پور سے ننکانہ صاحب تک بند کیا گیا ہے ،اسی طرح ایم 11کو محمود بوٹی سے سمبڑیال تک ٹریفک کیلئے بند کیا گیا ہے۔