Monday, July 8, 2024

پنجاب کے مختلف شہروں میں ہفتہ شان رحمت اللعالمینﷺ کے سلسلے میں تقریبات

پنجاب کے مختلف شہروں میں ہفتہ شان رحمت اللعالمینﷺ کے سلسلے میں تقریبات
November 19, 2020

لاہور (92 نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں ہفتہ شان رحمت اللعالمینﷺ کے سلسلے میں تقریبات ہوئیں، اس موقع پر نعت خوانی کی محفلیں سجائی گئیں اور علمائے کرام نے نبی کریمﷺ کی شان اقدس بیان کی۔

ملکوال میں بھی ادبی سیرت کانفرنس ہوئی جس میں علمائے کرام نے پرجوش خطابات کئے، تعلیمی اداروں میں ہفتہ شان رحمت اللعالمینﷺ کے سلسلے میں مقابلہ جات ہوئے، لاہور کے گورنمنٹ کالج کوپر روڈ پر آل پنجاب قرآت، نعت اور تقریری مقابلہ ہوا۔

پنجاب بھر کے دیگر کالجوں میں بھی تقریبات کا سلسلہ شروع ہو گیا، تعلیمی اداروں میں محفل میلاد، قرآن خوانی، ہدیہ درودوسلام اور نعت رسول مقبول کا اہتمام کیا جارہا ہے۔