Monday, July 8, 2024

پنجاب میں کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت میں 26 فیصد کمی کا فیصلہ

پنجاب میں کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت میں 26 فیصد کمی کا فیصلہ
January 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب میں کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت میں 26 فیصد کمی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پرائیوٹ لیبارٹریوں میں پی سی آر ٹیسٹ چار ہزار 800 میں ہو گا۔ اس سے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت 6500 روپے چارج کی جا رہی تھی۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے تمام پرائیویٹ اسپتالوں اور لیبارٹریوں کو نئے ریٹ پر ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔ نئی قمیت پر عمل درآمد نہ کرنے والے اسپتالوں اور لیبارٹریوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والے اداروں کو جرمانے، رجسٹر یشن منسوخی، علاج معالجہ کی معطلی اور سیل کیا جائے گا۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی خصوصی ٹیمیں پی سی آر ٹیسٹ کی نئی قیمتوں پر عمل درآمد کی چیکنگ کریں گی۔ نئی رعائتی قیمت بارے مراسلہ متعلقہ اداروں کو ارسال کر دیا گیا۔