Monday, July 8, 2024

پاکستانی شوبز ستاروں کی موسم بہار کی مناسبت سے ملبوسات کی ماڈلنگ

پاکستانی شوبز ستاروں کی موسم بہار کی مناسبت سے ملبوسات کی ماڈلنگ
January 29, 2022 ویب ڈیسک

لاہور(عمران راج ) پاکستانی شوبز ستاروں نے موسم بہار کی آمد کے حوالے سے شادی بیاہ میں پہنے جانے والے کپڑوں کیہساتھ ساتھ سردی کے موسم میں پہنے جانے والے ملبوسات کی ماڈلنگ میں حصہ لینا شروع کردیا۔

اداکارہ ثنا فخر، زرنش خان، فرح شاہ، ثنا خان، کبری خان، کومل عزیز، مومنہ اقبال، عائزہ خان، سنیتا مارشل، سعدیہ خان، مدیحہ افتخار، ماورا حسین، سعیدہ امتیاز، روما مائیکل، ازیقا دانیل، اظفر رحمان اور احسن خان سمیت دیگر شامل ہیں۔

نامور اداکارہ فلمسٹار ثناء فخر نے اپنا نیا فوٹو شوٹ کروایا جس میں انہوں نے نیلے رنگ کے خوبصورت جوڑے کو پہن کر ماڈلنگ کی ان کا فوٹو شوٹ معروف فیشن ڈیزائنر عاکف الیاس نے کیا جبکہ اداکارہ کبریٰ خان کے فوٹو شوٹ کی کے چند مناظر سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

وائرل ہوتے فوٹو شوٹ میں اداکارہ کبریٰ خان کو روایتی مشرقی جوڑے میں خوبصورت انداز کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ کے نئے فوٹو شوٹ کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ حرا مانی کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، حرا مانی نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹاگرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جو بہت پسند کی جارہی ہیں۔