Monday, July 8, 2024

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید ڈیڑھ ہزار روپے بڑھ گئی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید ڈیڑھ ہزار روپے بڑھ گئی
July 22, 2020
 کراچی (92 نیوز) سونے کی قیمت عام آدمی کی پہنچ سے مزید دور ہو گئی۔ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید ڈیڑھ ہزار روپے بڑھ گئی۔ فی تولہ سونا ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ فی تولہ سونا 1500 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 15 ہزار روپے کا ہو گیا جبکہ 10 گرام سونا 1286 روپے اضافے سے 98594 روپے ہو گیا۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کورونا کی وجہ سے دنیا بھر کے بینکوں نے شرح سود کم کر دیا جس کی وجہ سے گولڈ میں سرمایہ کاری بڑھی جس کے باعث اسکی قیمتیں آسمان تک پہنچا دی۔ سونا مہنگا ہونے سے جیولری بنانے والوں کا کاروبار شدید متاثر ہے کیونکہ کورونا اور مہنگائی کی وجہ سے شہریوں کے قوت خرید ختم ہو چکی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 31 ڈالر اضافے سے 1856 ڈالر فی اونس ہو چکا ہے۔ ماہرین کہتے کہ رواں سال سونا 2000 ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے اور مقامی مارکیٹ میں اسکی قیمت ڈیڑھ لاکھ تولہ تک پہنچ سکتی ہے۔ رواں  سال  کے آغاز سے ابتک سونے کی  فی تولہ قیمت میں 27 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 18 ہزار 507 روپے تک بڑھ گئی  جبکہ  عالمی مارکیٹ فی اونس سونا 1500 ڈالر فی اونس  سے 1856 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔