Monday, July 8, 2024

ٹوکیو اولمپکس ، امریکا کی کیٹی لیڈکی نے 1500 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا

ٹوکیو اولمپکس ، امریکا کی کیٹی لیڈکی نے 1500 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا
July 28, 2021 ویب ڈیسک

ٹوکیو (92 نیوز) ٹوکیو اولمپکس میں امریکا کی کیٹی لیڈکی نے 1500 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ میں گولڈ میڈل جیت کر اولمپکس میں چھٹا گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

ٹوکیو اولمپکس میں پانچویں روز بھی اتھلیٹس میں میڈلز کے لیے جنگ جاری ہے۔ امریکا کی کیٹی لیڈکی نے 1500 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ میں گولڈ میڈل جیت کر اولمپکس میں چھٹا گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ آسٹریلیا کی ایریارن ٹائٹمس نے 200 میٹر میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ میڈل ٹیبل پر جاپان 11 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست رہی۔ امریکا اور چین  نے دس، دس  گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔