Monday, July 8, 2024

وزیراعلیٰ آفس کا جہانگیر ترین گروپ سے رابطہ ہوا ہے ، راجہ ریاض

وزیراعلیٰ آفس کا جہانگیر ترین گروپ سے رابطہ ہوا ہے ، راجہ ریاض
May 20, 2021

لاہور (92 نیوز) رہنما تحریک انصاف راجہ ریاض کا کہنا ہے وزیراعلیٰ آفس کا جہانگیر ترین گروپ سے رابطہ ہوا ہے۔

92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیرترین کے متحرک رکن راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلی آفس سے ان کے گروپ کے اراکین سے رابطہ ہوا ہے اور ملاقات کا کہا گیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ دوستوں سے مشاورت کر رہے ہیں اس کے بعد وزیراعلیٰ سے ملاقات کا فیصلہ کرینگے۔

راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ آفس سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے اور ملاقات آج یا کل ہونے کا امکان ہے۔

ادھر جہانگیرترین گروپ کے سرگرم ہوتے ہی وزیراعلیٰ پنجاب بھی سیاسی محاذ پر سرگرم ہو گئے۔ وزیراعلی پنجاب نے ایوان وزیراعلی کے دروازے ارکان اسمبلی کے لئے کھول دئیے۔ وزیراعلی نے صبح دس سے گیارہ بجے تک کا وقت ارکان اسمبلی کے لئے مقرر کر دیا۔ اراکین اسمبلی اب بغیر وقت لیے وزیراعلی پنجاب سے ملاقاتیں کر سکیں گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ہمیشہ ارکان اسمبلی کو ساتھ لیکر چلتا ہوں کسی کیخلاف انتقامی کارروائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔