Monday, July 8, 2024

نوازشریف کے 3 قریبی ساتھیوں کی متحدہ عرب امارات میں اہم شخصیات سے ملاقات کا انکشاف

نوازشریف کے 3 قریبی ساتھیوں کی متحدہ عرب امارات میں اہم شخصیات سے ملاقات کا انکشاف
April 27, 2021

لاہور (92 نیوز) نوازشریف کے تین قریبی ساتھیوں کی لندن سے متحدہ عرب امارات آمد اور اہم شخصیات سے ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں نواز شریف کے لیے ریلیف پر بات کی گئی۔ 

نواز شریف کو ریلیف دلانے کی کوششیں میں متحدہ عرب امارات میں اہم بیٹھک ہوئی۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نوازشریف کے 3 قریبی ساتھیوں کی لندن سے متحدہ عرب امارات آمد ہوئی ہے۔ تینوں ساتھیوں نے متحدہ عرب امارات میں اہم شخصیات سے ملاقات کی، جس میں نواز شریف کے لیے ریلیف پر بات کی گئی۔

پتہ چلا کہ اہم ملاقات کے پہلے دور میں کوئی پیشرفت نہ ہوئی۔ لیکن عید کے بعد دوسری ملاقات بھی متوقع ہے جس میں یہ قریبی ساتھی شریف خاندان کو ریلیف دلانے کی کوشش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی خاموشی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔