Monday, July 8, 2024

ایم کیو ایم منی بجٹ پر حکومت کا ساتھ دیںے کے معاملہ پر شش و پنج کا شکار

ایم کیو ایم منی بجٹ پر حکومت کا ساتھ دیںے کے معاملہ پر شش و پنج کا شکار
January 1, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) منی بجٹ پر حکومت کا ساتھ دیںے کے معاملہ پر شش و پنج کا شکار ہوگئی۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کراچی میں اجلاس ہوا، کنوینر خالد مقبول صدیقی، ارکان رابطہ کمیٹی اور ارکان پارلیمنٹ سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی بھی شریک ہوئے۔

متحدہ نے فنانس بل میں براہ راست عوام کو متاثر کرنے والے ٹیکس پر حکومت سے بات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

دوسری جانب منی بجٹ رکوانے کیلئے اپوزیشن نے حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتوں کا فیصلہ کیا ہے۔ نون لیگ نے احسن اقبال، ایاز صادق اور سعد رفیق کو رابطوں کا ٹاسک دے دیا۔