Monday, July 8, 2024

ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم کو بچھڑے ایک سال بیت گیا

ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم کو بچھڑے ایک سال بیت گیا
January 30, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اداکار شان شاہد کی والدہ اور ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم کو بچھڑے ایک سال بیت گیا، انہوں نے 16 سال کی عمر میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور فلم نگری میں بڑانام قرارپائیں۔

نامورفلمساز ریاض شاہد کی اہلیہ اور ادکار شان کی والدہ نیلو بیگم کا فن آج بھی زندہ!، وہ 30 جون 1940ء کو سرگودھا کی تحصیل بھیرہ میں پیدا ہوئیں اور 16 برس کی عمر میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔

نیلو بیگم نے دوشیزہ، عذرا، زرقا، بیٹی، ڈاچی، جی دار سمیت سیکڑوں فلموں میں کام کیا۔ فلم سات لاکھ میں جلوہ گر ہوئیں تو گانا ” آئے موسم رنگیلے سہانے“ اُن کی پہچان بن گیا۔ انہوں نے 130 سے زائد فلموں میں کام کیا۔

نیلو بیگم کو نگار ایوارڈ سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا، علالت کے باعث نیلوبیگم 30 جنوری 2021 کو علالت کے باعث انتقال کر گئیں۔