Monday, July 8, 2024

لیجنڈری موسیقار ماسٹر عبداللہ کی آج 28 ویں برسی

لیجنڈری موسیقار ماسٹر عبداللہ کی آج 28 ویں برسی
January 31, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) موسیقی کے نادرنمونے دینے اور بڑے گلوکاروں کے لیے دھنیں تربیت دینے والے لیجنڈری موسیقارماسٹرعبداللہ کی آج 28 ویں برسی ہے۔

اِن ناقابل فراموش سروں کے خالق لیجنڈری موسیقارماسٹرعبداللہ ہیں، ماسٹرعبداللہ نے انیس سو تیس میں لاہور میں معروف موسیقار گھرانے میں آنکھ کھولی۔

اپنے فنی سفر کا آغاز انیس سوباسٹھ میں فلم سورج مکھی سے کیا، انیس سو پینسٹھ میں پنجابی فلم ملنگی کےگیتوں نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

بے شمار فلمیں ماسٹر عبداللہ کی ترتیب دی گئی دھنوں کے باعث سپر ہٹ ہوئیں۔ ماسٹر عبداللہ نے شہنشائے غزل استاد مہدی حسن، میڈم نور جہاں، مالا، احمد رشدی، تصور خانم سمیت اعلیٰ پائے کے گائیکوں کے ساتھ موسیقی کے کئی نادر نمونے تخلیق کیے۔

فلم نگری کو ان گنت ایور گرین گیت دینے والے ماسٹرعبداللہ کی زندگی کا سفر اکتیس جنوری انیس سو چورانوے کو مکمل ہوگیا۔