Monday, July 8, 2024

فاروق ستار اور جہانگیرترین کی ملاقات، مسائل کے حل کیلئے ساتھ مل کر چلنے کا فیصلہ

فاروق ستار اور جہانگیرترین کی ملاقات، مسائل کے حل کیلئے ساتھ مل کر چلنے کا فیصلہ
January 2, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں دو اہم سیاستدانوں کی بیٹھک ہوئی۔ فاروق ستار اور جہانگیر ترین کی ملاقات ہوئی۔

 ذرائع کے مطابق ملاقات کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ ملاقات میں تعمیر وترقی ، ملکی استحکام سمیت ملکی مسائل پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں ملکی صورتحال سمیت گورننس کے مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔

 ذرائع کا کہنا ہے دونوں رہنمائوں کے درمیان فاروق ستار اور شہباز شریف ملاقات کا بھی تذکرہ ہوا۔ مسائل کے حل کے لیے قومی ایجنڈہ بنانے اور ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا گیا۔