Monday, July 8, 2024

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
January 31, 2022 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

خبرایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 1.07 ڈالر اضافے سے 91.10  ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔ یوایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 1.07 ڈالر اضافے سے 87.89 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ سپلائی میں رکاوٹوں، مشرقی یورپ اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے ہوا۔

روس اور مغرب کے درمیان کشیدگی نے بھی خام تیل کی قیمتوں کو متاثر کیا ہے۔ روس، دنیا کا دوسرا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک، اور مغرب یوکرائن کے معاملے پر آپس میں دست و گریباں ہیں، جس سے یہ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ یورپ کو توانائی کی سپلائی میں خلل پڑ سکتا ہے۔