Monday, July 8, 2024

سوات کی9سالہ عائشہ کا تائیکوانڈو مقابلوں میں گولڈ میڈل

سوات کی9سالہ عائشہ کا تائیکوانڈو مقابلوں میں گولڈ میڈل
February 2, 2020
دبئی ( ویب ڈیسک ) سوات کی بیٹی 9سالہ عائشہ ایاز نے دبئی میں ہونیوالے  عالمی مقابلوں میں تائیکوانڈو میں گولڈ میڈل جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کردیا۔ تائیکوانڈو کی کمسن کھلاڑی سوات کی 9 سالہ عائشہ ایاز نے فجیرہ متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ورلڈ تائیکوانڈو چپمیئن شب میں سونے کا تمغہ جیت کر ملک کا نام فخر سے بلند کر دیا، عائشہ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر تائیکوانڈو کی بین الاقوامی چیمپئن بن گئی۔ [caption id="attachment_265136" align="alignnone" width="728"]سوات عائشہ تائیکوانڈو گولڈ میڈل دبئی ویب ڈیسک سوات کی9سالہ عائشہ کا تائیکوانڈو مقابلوں میں گولڈ میڈل ،[/caption] عائشہ ایاز نے گزشتہ سال فجیرہ ہی میں منعقد ہونے والی ساتویں تائیکوانڈو ورلڈ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کی کم عمر ترین اتھلیٹ بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ حالیہ چیمپئن شپ کے دوران عائشہ ایاز نے پہلے مقابلے میں دبئی ، دوسرے مقابلے میں کرغزستان جبکہ تیسرے مقابلے میں برطانیہ کی کھلاڑی کو شکست دے دی۔ عائشہ ایاز کو تائیکوانڈو کا فن وراثت میں ملا ہے، عائشہ کے والد آیاز خود بھی تائیکوانڈو کے بین الاقوامی کھلاڑی رہ چکے ہیں اور اب سوات میں تائیکوانڈو کی ٹریننگ اکیڈمی چلا رہے ہیں۔