Monday, July 8, 2024

دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی سکوپ جیمزویب خلا کے سفر پر روانہ

دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی سکوپ جیمزویب خلا کے سفر پر روانہ
December 25, 2021 ویب ڈیسک

ناسا (92 نیوز) دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی سکوپ جیمزویب خلا کے سفر پر روانہ ہوگئی۔

نئی کہکشاؤں کی تلاش کے لیے امریکا کا نیا مشن شروع ہوگیا، ٹیلی سکوپ خلا سے زمین پر ہونےوالی واقعات اور زمین پر ہونے والی سرگرمیوں سے آگاہ کرے گی۔

30 سال سے جاری مشن میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، 10 بلین ڈالرلاگت سے تیار ہونے والی ٹیلی سکوپ فرنچ گیانا سے لانچ کی گئی۔ جیمز ویب ٹیلی سکوپ کو 21 صدی کی عظیم الشان سائنسی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔

ٹیلی سکوپ کائنات کے اولین ترین ستاروں اور کہکشاوں کی تلاش کے ساتھ ساتھ زمین پر ہونے والی سرگرمیوں سے بھی آگاہی فراہم کرے گی۔

ٹیلی سکوپ کی مدد سے دوسرےسیاروں پر انسانی زندگی کے امکانات کو بھی تلاش کیا جائے گا۔