Monday, July 8, 2024

حکومتی رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کی ایک بار پھر اپنی ہی جماعت کے وزراء پر تنقید

حکومتی رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کی ایک بار پھر اپنی ہی جماعت کے وزراء پر تنقید
January 31, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومتی رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کی ایک بار پھر اپنی جماعت کے وزراء پر برس پڑے۔

سوشل میڈیا پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایک بار پھر کہا کہ اسمبلی کی پہلی تین قطاروں میں بیٹھے افراد کو جواب دینا ہوگا، نورعالم خان نے ایک تصویر بھی ٹویٹ کی، جس پر لکھا ہے کہ قبر میں خالی ہاتھ ہی جانا ہے۔

حکومتی رکن نور عالم خان نے ایک بار پھر اپنوں پر ہی تنقید کر ڈالی، قومی اسمبلی کی اگلی تین قطاروں میں بیٹھے وزرا پر سوال اٹھا دیئے۔ قومی اسمبلی کی پہلی قطاروں میں وہ پالیسی ساز بیٹھتے ہیں، جن پر نورعالم خان تواتر سے خرابیاں پیدا کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔

قطارمیں پہلے نمبر پر وزیراعظم عمران پھر وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک بیٹھتے ہیں۔

فرنٹ رو میں بیٹھنے والوں میں اس کے بعد وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیرتوانائی، حماد اظہر کی باری آتی ہے اور یہی دو شخصیات ہیں، جن پر مہنگائی کے حوالے سے سب سے زیادہ تنقید کی جاتی ہے۔

اب تک نور عالم خان، صرف اشاروں میں ہی بات کر رہے ہیں، بات اشاروں سے نکل کر نام لینے پر کب آتی ہے، اپوزیشن کو شاید اسی کا انتظار ہے۔

تازہ ٹویٹ میں بھی نوعالم خان نے کسی کا نام تو نہیں لیا، تاہم اشاروں کنایوں میں انہیں کرپٹ ضرور قرار دے دیا ہے۔