Monday, July 8, 2024

حرمین قتل کیس کا مرکزی ملزم سانگھڑ میں مقابلے کے بعد گرفتار

حرمین قتل کیس کا مرکزی ملزم سانگھڑ میں مقابلے کے بعد گرفتار
January 2, 2022 ویب ڈیسک

سانگھڑ (92 نیوز) کراچی کے علاقے ملیر میں کمسن حرمین کے قتل کیس کا مرکزی ملزم سانگھڑ میں مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ 

ایس ایس پی فرخ علی کے مطابق ملزم شبیر جاکھرو عادی جرائم پیشہ ہے، ملزم نے گرفتاری میں مزاحمت کی اور مقابلے میں زخمی ہوا۔ حرمین کیس میں دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

4 سالہ حرمین ڈاکوؤں کے سکیورٹی گارڈ سے مقابلے میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی تھی۔