Monday, July 8, 2024

بلال سعید اور ازابیل کیف کا برطانوی گلوکار کے ہمراہ رومانوی گانا ریلیز

بلال سعید اور ازابیل کیف کا برطانوی گلوکار کے ہمراہ رومانوی گانا ریلیز
January 29, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) معروف گلوکار بلال سعید اور بولی وڈ اداکارہ ازابیل کیف کا برطانوی گلوکار Ezu کے ہمراہ رومانوی گانا ’جدائیاں‘ ریلیز کردیا گیا۔

گانے ’جدائیاں‘ کی شوٹنگ برطانیہ میں کی گئی ہے، ’جدائیاں‘ کے بول بھی بلال سعید اور Ezu نے لکھے ہیں جب کہ برطانوی نژاد بھارتی موسیقار Ezu نے ہی اسے کمپوز کیا ہے۔ گانے کی ہدایات سیوی سنگھ اور روہت نگاہ نے دی ہے۔

گانے کی زیادہ تر شاعری پنجابی میں ہے جب کہ کچھ بول انگریزی کے بھی ہیں۔ گانے میں ازابیل کیف اور Ezu کے درمیان غلط فہمیوں کو دکھایا گیا ہے۔