Monday, July 8, 2024

اپوزیشن کے پاس انتشار کی سیاست کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں، عثمان بزدار

اپوزیشن کے پاس انتشار کی سیاست کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں، عثمان بزدار
January 29, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے اپوزیشن کے پاس انتشار کی سیاست کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں۔

عثمان بزدار نے کہا اپوزیشن کی سیاست کسی اصول یا نظریئے کی بنیاد پر نہیں۔ انہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ کورونا پر منفی سیاست کرنے والوں کو اب انتشار پھیلانے سے توبہ کر لینی چاہیے۔

انہوں نے کہا عوام جانتے ہیں ماضی میں انہی جماعتوں نے معیشت کو تباہ کیا۔ مسترد عناصر ملک کو درست سمت چلتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے۔ کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

قبل ازیں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا افسوس کا مقام ہے اپوزیشن عناصر ملکی مفادات کو بالائے طاق رکھ چکے ہیں۔ اپوزیشن انتشار پھیلا کر اپنے منفی عزائم کی تکمیل چاہتی ہے۔ اپوزیشن نے ہر موقع پر منفی سیاست کی اور یہ عوام میں بے نقاب ہو چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا ہے۔ حکومت مدت پوری کرے گی۔ سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے۔