Monday, July 8, 2024

انعام بٹ نے ساؤتھ ایشین گیمزمیں گولڈ میڈل جیت لیا

انعام بٹ نے ساؤتھ ایشین گیمزمیں گولڈ میڈل جیت لیا
December 8, 2019
کھٹمنڈو (92 نیوز) قومی ریسلر انعام بٹ کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے۔ انعام بٹ نے نیپال میں ہونے والی ساؤتھ ایشین گیمزمیں گولڈ میڈل جیت لیا۔ قومی پہلوانوں نے سائوتھ ایشین گیمز میں بھی پنجے گاڑھ دیئے، نیپال میں سائوتھ ایشیئن گیمز پاکستان کے 3 پہلوانوں نے فائنل میں  میدان مار لیا۔ 92 کلو گرام کیٹیگری میں گوجرانوالہ کے قومی ہیرو انعام بٹ نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ انعام بٹ نے فائنل میں نیپال کے پہلوان کو شکست دی۔ گوجرانوالہ کے دیگر 2 پہلوانوں محمد بلال اور عمیر بٹ نے سلور میڈل جیت لیے۔ سائوتھ ایشیئن گیمز میں پاکستان کے 7 تگڑے پہلوان حصہ لے رہے ہیں، ریسلنگ ٹیم کے کوچ سہیل رشید اور مینجر ثقلین بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔