Monday, July 8, 2024

ادب سے کہتا ہوں سپریم کورٹ کا فیصلہ درست نہیں ہے، بیرسٹرفروغ نسیم

ادب سے کہتا ہوں سپریم کورٹ کا فیصلہ درست نہیں ہے، بیرسٹرفروغ نسیم
January 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرقانون بیرسٹرفروغ نسیم کا سرینا عیسیٰ نظر ثانی درخواستوں کے تحریری فیصلے پر ردعمل میں کہا ادب سے کہتا ہوں سپریم کورٹ کا فیصلہ درست نہیں ہے۔

بیرسٹرفروغ نسیم بولے میرے نزدیک فیصلے میں تضاد ہے، اعلیٰ ججز کے اہلخانہ کے لیے الگ پیرائے رکھے گئے ہیں، اُن سے کوئی بات نہیں کی جاسکتی۔

وزیر قانون نے کہا اعلیٰ ججز کی طرح دیگر انتظامی افسران بھی پبلک ہولڈر ہیں، پبلک ہولڈر افسران کے اہلخانہ سے کیوں پوچھا جاتا ہے؟۔ بولے
بھارت میں بھی ججز کے اہلخانہ کے اثاثہ جات کا پوچھا گیا ہے۔