Monday, July 8, 2024

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آرمی چیف کا کشمیریوں کو بھرپور خراج تحسین

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آرمی چیف کا کشمیریوں کو بھرپور خراج تحسین
February 5, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے ایک ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیری عوام کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد اورعزم کو سلام پیش کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں اور لاک ڈاوٴن جاری ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی جبروظلم کا جرات سے سامنا کر رہے ہیں۔ وقت آ گیا ہے کہ اس انسانی المیے کو ہمیشہ کیلئے ختم کیا جائے جس کیلئے کشمیری عوام اور یواین قراردادوں کیمطابق تنازعہ کشمیر کو حل کیا جائے۔