Monday, July 8, 2024

یوکرائن پر حملے سے تیل کی قیمت 120 ڈالرفی بیرل تک پہنچ سکتی ہے، ڈیوڈ روشے

یوکرائن پر حملے سے تیل کی قیمت 120 ڈالرفی بیرل تک پہنچ سکتی ہے، ڈیوڈ روشے
February 10, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) امریکی دفاعی تجزیہ کار ڈیوڈ روشے کا کہنا ہے یوکرائن پر حملے سے تیل کی قیمت 120 ڈالرفی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈے روشے کا کہنا تھا کہ اسٹریٹجک ماہرین یوکرائن پر روسی حملے کی بعد کی صورتحال کا اندازہ ہی نہیں لگا پا رہے۔

ڈیوڈ روشے نے کہا کہ روس کےاگلے اقدامات کمرے میں بند بھوت سے مختلف  نہیں۔ روسی صدر کے اقدامات عالمی معیشت میں بڑے پیمانے پر خلل ڈال سکتے ہیں۔

ڈیوڈ روشے نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ  یوکرائن پر حملے کی صورت میں روس پر پابندیاں لگیں تو تیل وگیس، کوئلہ اور اجناس کی سپلائی رک جائے گی جس سے پوری دنیا کی معیشتیں متاثر ہوں گی۔