Friday, July 5, 2024

وزیراعظم عمران خان کی عوام کو مؤثر خدمات کی فراہمی کے لیےفوری اقدامات کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان کی عوام کو مؤثر خدمات کی فراہمی کے لیےفوری اقدامات کی ہدایت
February 16, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے لاہور کا دورہ کیا اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران صوبے کی سول انتظامیہ،امن و امان کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کو مؤثرخدمات کی فراہمی کے لیےفوری اقدامات کی ہدایت کی۔

چیف سیکرٹری کامران علی افضل اور آئی جی راؤ سردار بھی شریک ہوئے۔

مزید براں وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب  عثمان بزدار کے ہمراہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں پنجاب بھر میں نئے ہسپتالوں کی تعمیر سے متعلق امور پر پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم کو پنجاب میں نیا پاکستان قومی  صحت کارڈ کی شاندار پزیرائی پر بھی پریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے انہیں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام جاری منصوبوں  پر عمل درآمد کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔  وزیر اعظم نے صحت کارڈ کے فوائد اور اس کے موثر استعمال کے بارے میں عوام میں بھرپور شعور اجاگر کرنے کی بھی ہدایت کی۔