Monday, July 8, 2024

وزیراعظم کے دوست ممتاز مسلم کو نتھیا گلی فائیو اسٹار ہوٹل کنٹریکٹ حقائق 92 نیوز سامنے لے آیا

وزیراعظم کے دوست ممتاز مسلم کو نتھیا گلی فائیو اسٹار ہوٹل کنٹریکٹ حقائق 92 نیوز سامنے لے آیا
January 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کے دوست ممتاز مسلم کو نتھیا گلی میں فائیو اسٹار ہوٹل کا کنٹریکٹ کیسے ملا؟، 92 نیوز حقائق سامنے لے آیا۔

وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست اور اسٹیل ملز کے 13 کروڑ روپے کے نادہندہ ہیں، اس کے باوجود ممتاز مسلم کو نتھیا گلی میں عالیشان فائیو اسٹار ہوٹل کا کنٹریکٹ مل گیا، پاکستان اسٹیل ملز نے ریکوری کیلئے نیب سے رابطہ لیکن کوئی ایکشن نہ ہوا۔

ممتاز مسلم متعدد نیب انکوائریوں میں شامل ہیں، اسٹیلز ملز کے بھی دہندہ ہیں، لیکن وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست بھی ہیں، ممتاز مسلم کو حال ہی میں سیاحتی مقام نتھیا گلی میں فائیو سٹار ہوٹل تعمیر کرنے کا کنٹریکٹ مل گیا، جس کے بعد وزیراعظم نے خود جا کر اس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

ممتاز مسلم اسٹیل ملز کے 13 کروڑ روپے کے نا دہندہ ہیں، انہیں رقوم کی واپسی کے لئے سندھ ہائیکورٹ نے بھی حکم دیا، لیکن انہوں نے تمام احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔ اسٹیل ملز کے پیسے ادا نہ کرنے پر انتظامیہ نے نیب کے دروازہ کھٹکھٹایا لیکن نیب حکام نے تمام انکوائریز پر کوئی پیشرفت نہ ہوئی۔

ممتاز مسلم کی دبئی میں 16 جائیدادوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ 92 نیوز کی جانب سے ممتاز مسلم سے مؤقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے کوئی مؤقف نہ دیا۔ قوانین کے مطابق نادہندہ شخص کو ایسا کنٹریکٹ نہیں دیا جا سکتا۔