Monday, July 8, 2024

وزیراعلیٰ بزدار کی تونسہ میں کئی گھنٹے طویل کھلی کچہری، لوگوں کے مسائل سنے

وزیراعلیٰ بزدار کی تونسہ میں کئی گھنٹے طویل کھلی کچہری، لوگوں کے مسائل سنے
February 4, 2022 ویب ڈیسک

تونسہ (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تونسہ میں کئی گھنٹے طویل کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سنے اور ان کی درخواستیں وصول کیں۔

کھلی کچہری میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی، خواتین اور خصوصی افراد نے بھی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل آئی جی اور محکموں کے سیکرٹریز کو بھی کھلی کچہری میں طلب کر لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو  فوری کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے درخواست گزاروں کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی، کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کی درخواستوں پر خود فیڈ بیک لوں گا، عوام کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

پہلی مرتبہ دوردراز علاقوں کے پسماندہ عوام کی سنی گئی، ہر جگہ جا رہا ہوں تا کہ لوگوں کے مسائل کو جان کر حل کروں۔ جن کی ماضی میں کوئی نہیں سنتا تھا آج میں ان کا وکیل ہوں، میرا جینا مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے۔

ارکان صوبائی اسمبلی خواجہ داود سلیمانی، اشرف رند  ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔