Monday, July 8, 2024

وزیراعظم عمران خان کی چینی ہم منصب اور ازبک صدر سے ملاقاتیں، اہم اُمور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان کی چینی ہم منصب اور ازبک صدر سے ملاقاتیں، اہم اُمور پر تبادلہ خیال
February 5, 2022 ویب ڈیسک

بیجنگ (92 نیوز) بیجنگ میں وزیراعظم عمران خان کی چین کے ہم منصب اور ازبکستان کے صدر سے ملاقاتیں ہوئیں۔  

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں دونوں رہنماؤں سے ملاقاتوں میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ چینی صدر سے بھی ملاقات ہوئی، ازبکستان کے صدر اور وزیرخارجہ سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ باہمی دلچسپی کے امور، ازبکستان سے پاکستان براستہ افغانستان ٹرین پر بھی بات ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان کو ونٹراولمپکس میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی تھی، یہ کوئی باضابطہ میٹنگ نہیں تھی، علیحدہ ملاقاتیں بھی ہوئیں، پاکستانی وزیراعظم سے صدور، وزرائے اعظم اور وزرائے خارجہ بھی مل رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان صدر شی کو دورہ پاکستان کی دعوت پھر دیں گے۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری کے مطابق کشمیر اور افغانستان اہم موضوعات رہے، چین پاکستان کے سیاسی، اقتصادی اور اسٹریٹجک پارٹنر کی حیثیت سے ہمیشہ اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔