Monday, July 8, 2024

وزیراعظم عمران خان اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ چین پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ چین پہنچ گئے
February 3, 2022 ویب ڈیسک

بیجنگ (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ چین پہنچ گئے۔

چین کے معاون وزیرخارجہ، چینی سفیر اور چین میں پاکستان کے سفیر نے وزیر اعظم کااستقبال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے وزیر اعظم عمران خان بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔  چینی صدر شی جن پنگ اور ہم منصب لی کی کیانگ سے ملاقاتیں ہوں گی۔ دوطرفہ تعلقات خصوصاً تجارتی و اقتصادی روابط، سی پیک مرکز نگاہ رہے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے ملاقاتوں میں عالمی و علاقائی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہو گا۔ وزیراعظم کا دورہ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔ وزیراعظم کے دورے میں متعدد باہمی تعاون کی یادداشتوں، معاہدات پر دستخط ہوں گے۔ وزیراعظم بیجنگ کی کاروباری شخصیات، تھنک ٹینکس، اکادمیہ اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملیں گے۔ وزیراعظم بیجنگ اولمپکس کے دوران دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کے سربراہوں سے بھی ملاقات ہو گی۔