Friday, July 5, 2024

تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، گروپ نے جہانگیرترین کو فیصلے کا اختیار دے دیا

تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، گروپ نے جہانگیرترین کو فیصلے کا اختیار دے دیا
February 16, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر جہاز کہاں لینڈ کرے گا، گروپ نے جہانگیرترین کو حتمی فیصلے کا اختیار دے دیا۔

جہانگیر ترین کی زیرصدارت اجلاس کی اندرونی کہانی 92 نیوز نے حاصل کر لی ۔ گروپ نے جہانگیرترین کو حتمی فیصلے کا اختیار دے دیا۔ گروپ کی اکثریت نے کھل کر سیاسی میدان میں آنے کا مشورہ دے دیا۔ ارکان نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ کھل کر حکومت مخالف لائحہ عمل اختیار کیا جائے ۔ ارکان نے مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہونے کی تجویز دی ۔

تحریک عدم اعتماد پیش ہونے تک ترین گروپ سیاسی کارڈ سینے سے لگائے رکھے گا۔ عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے پر ترین گروپ اپوزیشن کا ساتھ دے سکتا ہے۔

قبل ازیں جہانگیر ترین کا کہنا تھا ہم نہیں جانتے عدم اعتماد آئے گی بھی یا نہیں۔ انہوں نے عدم اعتماد پر بات کرنے کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان سے تحریک انصاف سمیت اپوزیشن نے بھی رابطہ کیا ہے، سیاسی حالات گرم ہیں۔