Monday, July 8, 2024

سید میر طیب علی شاہ بخاری سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت کرمانوالہ شریف کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی

سید میر طیب علی شاہ بخاری سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت کرمانوالہ شریف کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی
January 23, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) صوبائی وزیر سید صمصام علی شاہ بخاری کے چھوٹے بھائی سید میر طیب علی شاہ بخاری سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت کرمانوالہ شریف کے درجات کی بلندی و ایصال ثواب کے لئے لاہور میں فاتحہ خوانی کی گئی۔

صوبائی وزیر سید صمصام علی شاہ بخاری کے بھائی کے ایصال ثواب کی تقریب کا انعقاد لاہور میں کیا گیا۔ سیاسی ، مذہبی ، سماجی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سید صمصام علی بخاری سے اظہار تعزیت کیا۔

ایصال ثواب کی تقریب میں گورنر پنجاب چودھری سرور ، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے شرکت کی۔ صوبائی وزرا راجہ یاسر ہمایوں، سبطین خان، سابق صوبائی وزیر علیم خان، سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سینیٹر ظفر چودھری، لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق اور دیگر شریک ہوئے۔

سی ای او 92 نیوز میاں محمد رشید نے بھی سید صمصام بخاری سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

پیر علی جیند الحق گیلانی، پیر سید شمس الدین گیلانی گولڑہ شریف اور دیگر نے فاتحہ خوانی کے بعد مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔