Friday, July 5, 2024

سندھ میں گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں، حماد اظہر

سندھ میں گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں، حماد اظہر
January 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ سندھ میں گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہارِخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ چند سال میں گیس برآمد نہیں درآمد کرے گا۔ انڈسٹری نے گیس کاٹنے پر حکم امتناعی لے لیا، آگے سے آگے کی تاریخ دی جارہی ہے۔

گیس کی قلت کو ایل این جی سے پورا نہیں کر سکتے، حکم امتناع ختم ہوجائے تو کراچی میں گیس سپلائی بہتر ہوجائے گی۔

ن لیگ کے آخری دور میں ملک کو دیوالیہ کرکے قرضہ لیکر 5.4 کی گروتھ دکھائی گئی۔ ہم نے معیشت کو مشکل سے باہر نکالا، اس سال معیشت کی گروتھ میں اضافہ کرینگے، پوری دنیا نے معیشت کی گروتھ کو سراہا ہے۔ اپوزیشن میں جواب سننے کا بھی حوصلہ نہیں۔

کراچی میں گیس کی قلت پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ارکان نے توجہ دلاؤ نوٹس دیدیا۔