Monday, July 8, 2024

شہبازشریف کا بلاول بھٹو کو ٹیلی فون، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہبازشریف کا بلاول بھٹو کو ٹیلی فون، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
February 4, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

قائدِحزب اختلاف شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو کل ظہرانے کی دعوت دی، جو چیئرمین پیپلزپارٹی نے قبول کرلی۔ بلاول بھٹو کل شہبازشریف کی رہائش گاہ پر ظہرانے میں شرکت کریں گے۔

اس سے قبل 29 جنوری کو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو فون کیا تھا اوران کی صحت سے متعلق دریافت کیا تھا۔

شہباز شریف نے بلاول بھٹو کا ٹیلی فون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کی طبعیت کے بارے میں دریافت کیا تھا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔