Monday, July 8, 2024

شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے کیسز کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے افسران کے تبادلے منسوخ

شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے کیسز کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے افسران کے تبادلے منسوخ
February 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے کیسز کی تحقیقات کرنے والے پانچ ایف آئی اے افسران کے تبادلے منسوخ کر دیئے گئے۔

 اس حوالے سے نیا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ مراسلہ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور نے ڈی جی ایف آئی اے کو ارسال کیا۔ تبادلہ منسوخی کے مراسلے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سید علی، مردان ،زوار احمد، شیراز عمر، ڈائریکٹر امید ارشد اور رانا فیصل کے نام شامل ہیں۔ ان 5 افسران سمیت 9 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی خدمات پنجاب زون سے اے ڈی جی ساوتھ کراچی کے سپرد کرنے پر مبنی احکامات جاری کئے گئے تھے۔

 مراسلے کے مطابق روٹیشن پالیسی کے تحت تبادلوں کی پالیسی کا اعلان مذکورہ افسران پر لاگو نہیں ہوتا۔ پالیسی کے مطابق تبادلہ کردہ افسران پر ایک ہی جگہ مدت ملازمت دس سال کا اطلاق بھی لاگو نہیں ہوتا۔ اہم اور ہائی پروفائل کیسز کی تحقیقات پر مامور افسران کو پالیسی سے استشنی کے تحت افسران کے تبادلے منسوخ کئے جائیں۔