Friday, July 5, 2024

روس یورپ میں جنگ نہیں چاہتا، ولادیمیر پیوٹن

روس یورپ میں جنگ نہیں چاہتا، ولادیمیر پیوٹن
February 16, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے روس یورپ میں جنگ نہیں چاہتا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے عالمی سطح پر تجاویز تسلیم نہ کئے جانے کا شکوہ کر دیا۔ جرمن چانسلر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا ہمارے سکیورٹی خدشات کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ نیٹو اب تک خدشات دور کرنے میں ناکام رہا۔

جرمن چانسلر نے کہا یوکرائن کی سرحد پر روسی فوجیوں کی موجودگی سمجھ سے باہر ہے۔ اب بھی موقع ہے تنازع کا سفارتی حل تلاش کیا جائے۔ یورپ کی سرحدوں کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے یوکرائن کے مسئلے کا سفارتی حل نکالنے کی تجویز بھی دے دی۔