Monday, July 8, 2024

روپے کی قدر میں زبردست اضافہ، انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 4 پیسے سستا

روپے کی قدر میں زبردست اضافہ، انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 4 پیسے سستا
February 4, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) روپے کی قدر میں زبردست اضافہ ہوا ہے، انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے چار پیسے سستا ہوکر ایک سو چوہتر روپے اڑتالیس پیسے کا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں زبردست گراوٹ ریکارڈکی گئی۔ ٹریڈنگ کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر ایک روپے چار پیسے سستا ہوکر ایک سو چوہتر روپے اڑتالیس پیسے کی سطح پر بند ہوا۔ دو روز کے دوران ڈالر کہ قدر میں تقریبا ایک روپے روپے پچاس پیسے سستا ہوا جبکہ انیتس دسمبر سے ابتک ڈالرتین روپے چھہتر پیسے سستا ہوا۔

انٹربینک کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ستر پیسے کمی سے ایک سو چہتر روپے دس پیسے کا ہوگیا۔ دسمبر سے اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر تین روپے نوے پیسے سستا ہوچکا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق آئی ایم ایف سے مزاکرات کی کامیابی کے بعد ایک ارب ڈالر کی خطیر رقم پاکستان کو ملے گی جس سے مقامی مارکیٹ میں اسکی طلب کم اور رسد زیادہوگئی ہے۔

ماہرین کہتے کہ ڈالر کی قدر میں اسی طرح گراوٹ رہی تو ملک پر عائد قرضوں کی شرح میں کمی کے ساتھ ساتھ مہنگاِئی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔