Monday, July 8, 2024

عراق نے پاکستان سے لڑاکا جہاز، ڈرون طیارے اور دیگر ہتھیار خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی

عراق نے پاکستان سے لڑاکا جہاز، ڈرون طیارے اور دیگر ہتھیار خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی
February 16, 2022 ویب ڈیسک

بغداد (92 نیوز) عراق نے پاکستان سے لڑاکا جہاز، ڈرون طیارے، اسلحہ اور دیگر ہتھیار خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی۔

پاکستان اور عراق کے مابین دفاعی امور میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ عراق نے پاکستان سے لڑاکا جہاز، ڈرون طیارے، اسلحہ اور دیگر ہتھیار خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی۔

ذرائع کے مطابق عراق پاکستان میں مقامی سطح پر تیار ہونے والے جے ایف 17 تھنڈر کے بلاک ٹو، تھری لڑاکا اور تربیتی ورژن کی خریداری کا خواہشہمند ہے۔ پاکستان سے طیاروں کی خریداروں کو جلد حتمی شکل دی جائیگی۔

عراقی وزارت دفاع پاکستان سے ڈرون طیاروں کی خریداری پر بھی غور کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق عراق نے جدید ترین مسلح نگران اور تباہ کن ڈرون "شہپر دوئم" کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان، عراق کو 20 سے 30 ڈرون طیارے فراہم کرنے کی دعوت دے چکا ہے۔

عراق کی جانب سے پاکستان سے مزید سپر مشاق طیاروں اور قراقرم ایٹ نیکسٹ جنریشن ہلکے تربیتی لڑاکا طیاروں کی خریداری میں بھی دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔