Friday, July 5, 2024

پی ایس ایل سیون، اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں کراچی کنگز کو ایک رن سے شکست

پی ایس ایل سیون، اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں کراچی کنگز کو ایک رن سے شکست
February 15, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون میں کراچی کنگز کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے ہرا دیا۔

اسلام آباد یونائٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔ شاداب خان 34۔ایلکس ہیلز 25 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،
آصف علی نے 11 گیندوں پر تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 28 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کا ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام ہوا، صرف اسی رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

میچ اس وقت دلچسپ ہوا جب آخری گیند پر دو رنز درکار تھے، کراچی کے بلے باز کرس جارڈن نے سنگل لے کر میچ برابر کرنے کی کوشش کی لیکن رن آؤٹ ہو گئے۔

اس شکست کے ساتھ ہی کراچی کنگز کا لیگ میں سفر تقریبا ختم ہو گیا، کراچی کنگز مسلسل سات میچ ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی، میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا، اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔