Friday, July 5, 2024

پنجاب حکومت کا ترقی کی جانب قدم، لاہور گلبرگ سے موٹروے ایم ٹو تک ایلیویٹڈ پروجیکٹ کی منظوری

پنجاب حکومت کا ترقی کی جانب قدم، لاہور گلبرگ سے موٹروے ایم ٹو تک ایلیویٹڈ پروجیکٹ کی منظوری
February 16, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت کا ترقی کی جانب ایک اور قدم سامنے آ گیا۔ لاہور گلبرگ سے موٹروے ایم ٹو تک ایلیویٹڈ پروجیکٹ کی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔

کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں منصوبے کے لئے 60 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

 عثمان بزدار کا کہنا ہے ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ مین بلیو وارڈ گلبرگ سے موٹر وے ایم 2 تک بنے گا۔ لاہور کے اس میگا پراجیکٹ کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان لاہور کے میگا پراجیکٹ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کا جلد سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے عوام کو موٹروے تک آسان رسائی ممکن ہو گی۔ انہوں نے کہا ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بننے سے کینال اور ملتان روڈ پر ٹریفک کا دباؤ کم ہو گا۔ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے شہریوں کو آمد و رفت میں بے پناہ سہولت میسر آئے گی۔ لاہور کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے جیسے پراجیکٹس ضروری ہیں۔ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بننے سے لاہور کی مصروف سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ میں 65 فیصد تک کمی ہو گی۔

عثمان بزدار نے کہا لاہور کے شہریوں کی سہولت کے لیے ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ گیم چینجر ثابت ہو گا۔ سابق حکمرانوں نے ذاتی پسند و ناپسند پر منصوبے شروع کئے۔ ماضی کی حکومت نے لاہور کے شہریوں کی بنیادی ضرورتوں کو نظر انداز کیا۔