Monday, July 8, 2024

پاکستان چین سے 60 جدید ترین "جے 10 سی پی" ملٹی رول لڑاکا طیارے خرید رہا ہے

پاکستان چین سے 60 جدید ترین "جے 10 سی پی" ملٹی رول لڑاکا طیارے خرید رہا ہے
February 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک کا فضائی دفاع ناقابل تسخیربنانے کی جانب اہم قدم اٹھا لیا گیا۔ پاکستان چین سے 60 جدید ترین "جے 10 سی پی" ملٹی رول لڑاکا طیارے خرید رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان چین سے 60 جدید ترین "جے 10 سی پی" ملٹی رول لڑاکا طیارے خریدے گا۔ جے 10 سی پی کا پہلا سکوارڈن فروری میں پاکستان کے سپرد کیا جائے گا اور مارچ میں وطن پہنچے گا۔ آئندہ چند ماہ میں "جے 10 سی پی" کا دوسرا اور تیسرا سکوارڈن بھی پاکستان پہنچ جائے گا۔

چین میں لڑاکا جہازوں کے ہوا بازوں، زمینی تکنیکی عملے کی تربیت کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ لڑاکا طیارے فلائٹ ٹیسٹ سمیت جانچ کے مختلف مراحل سے گزر رہے ہیں۔ جے 10 سی پی، جدید ترین ملٹی رول سنگل انجن، ڈیلٹا ونگز لڑاکا طیارہ ہے۔ چینی ساختہ لڑاکا طیارہ ہر موسم اور درجہ حرارت میں بھی پیچیدہ آپریشنز کا حامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کا ہوا باز اپنے ہیلمٹ، کاکپٹ میں ملٹی فنکشن ڈسپلے سے انتہائی اہم آپریشنز سرانجام دے سکتا ہے۔ جدید اییسا، پلینر ارے ریڈاز سے بیک وقت کئی اہداف کی نشاندہی، اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ طیارہ فضاء سے فضاء میں فضائی، زمینی، بحری اہداف کے خلاف سٹرائیک آپریشنز میں انتہائی کارگر ہے۔